مانسہرہ میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2019
ماجد نامی شخص نے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

ماجد نامی شخص نے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

مانسہرہ: مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود گاؤں شاخیل گڑھی میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد نامی شخص نے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔