شاہد آفریدی کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ایل او سی جانے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2019
وزیراعظم کے کشمیر آور کے لئے جمعے کو دن 12 بجے مزارِ قائد جاؤں گا، شاہد آفریری، فوٹو: فائل

وزیراعظم کے کشمیر آور کے لئے جمعے کو دن 12 بجے مزارِ قائد جاؤں گا، شاہد آفریری، فوٹو: فائل

 کراچی: سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول جانے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں بوم بوم آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کے ستائے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد ایل او سی جانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے عامر خان کا ایل او سی کا دورہ

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کے کشمیر آور کے لئے جمعے کو دن 12 بجے مزارِ قائد جاؤں گا، کراچی والے بھی مجھے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جوائن کریں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کو میں ایک شہید کے گھر بھی جاؤں گا،۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایل او سی کا دورہ کیا  تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔