بھارت کیلیے پاکستان کے11 فضائی روٹس بدستور کھلے ہیں

طفیل احمد  جمعرات 29 اگست 2019
بعض میڈیا نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوٹم کا یہ مطلب لیا کہ بھارت سے پاکستان آنیوالے3روٹس کو بندکردیاگیا۔ فوٹو : فائل

بعض میڈیا نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوٹم کا یہ مطلب لیا کہ بھارت سے پاکستان آنیوالے3روٹس کو بندکردیاگیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: بھارت کیلیے پاکستان 11فضائی روٹس بدستورکھلے ہوئے ہیں اورسول ایوی ایشن حکام کوبدھ کی رات گئے تک فضائی روٹس بندکیے جانے کی کوئی تحریری ہدایت موصول بھی نہیں ہوئی۔

بدھ کے روز بھارت کیلیے پاکستان کے فضائی روٹس بند کیے جانے کے حوالے سے  سارا دن مختلف افواہیں گردش کرتی رہی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی روٹس کی بندش پر خبریں سرگرم رہیں، سول ایوی ایش کے ایس او پی (اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجر)کے تحت جب بھی روٹس کی بندش کے  حوالے سے کوئی غیر معمولی فیصلہ کیاجا تا ہے تو سول ایوی ایشن فوری طور پر نوٹم کے ذریعے دنیا بھرکی تمام ایئرلائنوں کومطلع کرتی ہے۔

بعض میڈیا نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ سے  ایک ایسے نوٹم کا حوالہ دیا جس میں کراچی کے تین روٹس کے متبادل روٹس کااعلان کیاگیا تھا، بعض میڈیا نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوٹم کا یہ مطلب لیا کہ بھارت سے پاکستان آنیوالے3روٹس کو بندکردیاگیا، اس غلط خبرکوبدھ کے روز بھی نشر کیاجاتا رہا جس پرعالمی میڈیا نے بھی اس خبرکوجاری کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔