- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
کراچی میں پانی کی قلت کا معاملہ سندھ اسمبلی تک پہنچ گیا
مختلف ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے، نجی اسکول میں بچے کی ہلاکت کے واقعے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی قرارداد منظور۔ فوٹو:فائل
کراچی: سندھ اسمبلی میں بدھ کو اپوزیشن کی جانب سے شہر میں پانی کی قلت کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے کہا کہ حب ڈیم بھرنے کے باوجود کراچی میں پانی کی دستیابی ممکن نہیں ہورہی، پانی کے بحران کا یہ عالم ہے لوگ تنگ آکر ہمارے گھروں اور کاروبار پر آکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پانی کے اتنے مسائل ہیں ایم ڈی واٹر بورڈ سے مل مل کر تھک گئے۔ کراچی واٹر بورڈ کو فکس کرنا پڑے گا اگرپورے پاکستان میں کوئی سب سے ز یادہ کرپٹ ادارہ ہوگا تو یہ ہی ہے، اگر اینٹی کرپشن کچھ نہیں کرسکتی تو ہم نیب یا اینٹی کرپشن کو کہیں پھر کہا جائے گا کہ مداخلت کی جاتی ہے، خرم شیرزمان نے سوال کیا کہ واٹر بورڈ میں افسران کے کاروبار ہیں۔ واٹر ٹینکرز کے پیچھے کون لوگ ہیں؟
خرم شیرزمان نے بڑے جذباتی انداز میں کہا کہ آخر ہم کہاں جائیں کیاخودکشی کرلیں، یہ مسائل کیسے حل ہونگے، افسر سالوں سے بیٹھے ہیں انہیں کوئی نہیں ہٹاتا، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ واقعی پانی کی قلت کے سبب مسائل ہیں اور پانی جتنا ہے وہ اتنا بھی نہیں کہ پورے شہر کو پورا کیا جائے، واٹر بورڈ کا ایک نیا بورڈبنا رہے ہیں جس میں سب کو شامل کریں گے،دبئی میں ایک اجلاس کرکے آئے ہیں چاہتے ہیں سب لوگ آن بورڈ ہوں۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ کے فور اور واٹر سیلینیشن کے مسائل جب تک حل نہیںہوں گے تب تک مسائل رہیں گے، پی ٹی آئی کے عدیل شہزاد نے اورنگی ٹاؤں میں پانی اور سیوریج کے مسائل سے متعلق اپناتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ اورنگی میں ایشوز ہیں، 45 آنچ کی کچھ لائیں تبدیل کی ہیں اور مزید بھی کام کرارہے ہیں،کورنگی میں بارہ ہزار روڈ پر بھاری گاڑیوں کے سبب حادثات کے حوالے سے ہاشم رضا نے ایک توجہ دلاؤنوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی میں بھاری گاڑیوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔
وزیر بلدیات نے اس ضمن میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، پی ٹی آئی کے رابستان خان نے اپنے توجہ دلاؤنوٹس کے ذریعے سرجانی میں سیوریج کے سنگین مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی، ان کا کہنا تھا کہ سرجانی کے مختلف علاقوں میں سیوریج واٹرگھروں میں داخل ہورہا ہے۔وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے حکومت سندھ کا محکمہ بلدیات انھیں حل کرنے کے لیے سنجیدہ کو شش کررہا ہے۔
علاوہ ازیں کراچی کے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے بچے کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کی قرارداد سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد کے ذریعے واقعہ پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا، اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے حلقوں میں جاں بحق افراد، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور شہدا کے ایصال ثواب کی دعا کی گئی۔
اجلاس میں نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے معصوم بچے کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،کیماڑی کے معروف عالم دین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔