- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے، چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسر تعینات ہونا چاہیے، حکومت نے پبلک سرونٹس سے ڈائریکٹ تعیناتی نہیں کی، قانون کو مدنظر رکھے بغیر شبر زیدی کی تعیناتی ہوئی۔
دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں معاشی بحران ہے، عدالت کیوں مداخلت کرے، کیا عدالت اکنامک صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے، بعد ازاں ہائی کورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شبر زیدی کو بغیر تنخواہ دو سال کے لئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔