- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
- نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار
کلفٹن کے پارک میں سوئے ہوئے 3 افراد کا سر پر پتھر مار کر قتل

قتول علی حسن کاتعلق فیصل آباد کے محلہ امین ٹاؤن اورمقتول امشیرافضل مردان کے علاقے محبت آباد کا رہائشی تھا۔ فوٹو : فائل
کراچی: کلفٹن میں پارک میں سوئے ہوئے 3افراد کو سروں پرپتھرمارکے قتل کردیا گیا، قتل کیے جانے والے2افراد کی شناخت کرلی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کیے جانے والے تینوں افراد بے گھر اورمزدورپیشہ تھے،پولیس نے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک2 بختاورٹاورکے سامنے واقع بیچ ویوپارک سے3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں سروں پر وزنی چیزمارکرقتل کیا گیا۔
اطلاع ملنے پرپولیس حکام موقع پرپہنچ گئے اورلاشیوں کو تحویل میں لینے کے بعد چھیپا ویلفیئرکی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں2افراد کی شناخت ان کے کپڑوں سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ سے 54 سالہ علی حسن ولد تنویرالحسن اور53سالہ امشیر افضل ولد شیر افضل کے ناموں سے کرلی گئی۔
مقتول علی حسن کاتعلق فیصل آباد کے محلہ امین ٹاؤن اورمقتول امشیرافضل مردان کے علاقے محبت آباد کا رہائشی تھا۔ قتل کیے جانے والے تیسرے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیزبرآمد نہ ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکی۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیرازنذیرنے ایکسپریس کو بتایا کہ تینوں افراد بے گھراور مزدورپیشہ تھے اورمقتولین رات گزارنے کے لیے بختاور ٹاورکے سامنے واقع پارک میں سوئے ہوئے تھے اور ممکنہ طور نامعلوم ملزمان نے تینوں کے سروں پر پتھریا کسی بھاری چیز سے مارکر قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ون طارق دھاریجو نے میڈیا کے نمائدوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو پارک سے ایک لاش ملنے کی اطلاع ایک شہری کی جانب سے ملی تھی جس پر آپریشنزاور انویسٹی گیشن کی ٹیمیں مذکورہ پارک پہنچیں، پارک سے مزید 2 افراد کی لاشیں ملیں جوالگ الگ شیڈ (چبوترے) کے نیچے موجود تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے فارنزک ٹیم کو کرائم سین پر طلب کرلیا جنھوں نے جائے وقوع سے فنگر پرنٹس سمیت دیگرتمام شواہد اکٹھا کر لیے ہیں ،تینوں افراد مزدور تھے اوررات شہرمیں ہونیوالی بارش کے باعث تینوں افرادرات گزارنے کے لیے بیچ ویوپارک آکر چبوتروں کے نیچے سوگئے تھے۔
مذکورہ پارک سنسان رہتا ہے اور پارک میں صفائی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے،تحقیقات کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اوراس بات پربھی تحقیقات کی جا رہی ہیں مذکورہ پارک میں کون کون آتا جاتا رہتاتھا اور مقتولین کا بیگ گراؤنڈ بھی چیک کیاجا رہا ہے اور پولیس جلد میڈیا کو مکمل تفتیشی رپورٹ سے متعلق بتائے گی۔
بظاہرلگتا ہے کہ تینوں افراد کو سروں پر پتھرمارکرقتل کیا گیا ہے تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتی وجہ سامنے آسکے گی، قتل کیے جانے والا ایک شخص پالش کا کام کرتا تھا اس کے پاس سے پالش کا بیگ ملا ہے اور ایک شخص پیشے کے لحاظ سے مزدور تھا اوروہ کام کے سلسلے میں بدھ کو کسی مستری کے پاس بھی گیا تھا اور تیسرے شخص کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے، پولیس واقعے کی باریک بینی سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے اوراس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔