- لاپتا کانسٹیبل کیس؛ پولیس حکام کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا، سندھ ہائیکورٹ
- کراچی، بیوی نے تیز دھار آلے کا وار کرکے شوہر کو زخمی کر دیا
- آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول کیلئے ریلوے کی ’’رابطہ‘‘ ایپ متعارف
- بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- انڈس موٹرز کا دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- کراچی؛ ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنےکا فیصلہ
- حکومت کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی
- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیاہے، وزیراعظم

مسلمانوں پر ظلم ہونے پر بین الاقوامی انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں، وزیراعظم فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیاہے۔
اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر کے آزاد ہونے تک ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا، جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا اس طرح آر ایس ایس نے بھارت پر قبضہ کیا ہوا ہے، بی جے پی اور آرایس ایس ہندوستان کے قوانین کو نہیں مانتے تاہم بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم ہونے پر بین الاقوامی انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں، کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا نے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوجانا تھا، دنیا اگر مودی کی فاشٹ حکومت کے سامنے کھڑی نہیں ہوگی تو اس کا اثر پوری سب پر ہوگا، اگر اب تمام ممالک کے سربراہان خاموش رہیں گے تو اس کا اثر دنیا بھر پر آئے گا، نیو یارک ٹائمز میں میرا مضموں چھپا جس پر کشمیر کو زیربحث لایا ہوں جب کہ جنرل اسمبلی میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کروں گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتارہے ہیں کہ یہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کریں گے، مودی کو بتا رہا ہوں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، مودی اپنے تکبر میں اپنا آخری پتہ کھیل چکا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کشمیر آور؛ پاکستانی قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئی
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آخری دم تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دنیا میں کشمیر سے کرفیو ہٹاؤ مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، میرا وعدہ ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔