کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف جاوید میاں داد تلوار لے کر نکل آئے

زبیر نذیر خان  جمعـء 30 اگست 2019
مودی نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی اب میں آج مودی کو تلوار دکھاتا ہوں، جاوید میاں داد، فوٹو: ایکسپریس

مودی نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی اب میں آج مودی کو تلوار دکھاتا ہوں، جاوید میاں داد، فوٹو: ایکسپریس

 کراچی: دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد مودی سرکار کے خلاف تلوار لے کرمیدان میں آگئے۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی میں شریک جاوید میاں داد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی، میں آج مودی کو تلوار دکھاتا ہوں۔

جاوید میاں داد نے للکارتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کےبلے کے ساتھ تلوار چلانا بھی جانتا ہوں، میرے پاس ایسی پچاس تلواریں ہیں،تلوار میرے پاس بچپن سے ہے ،ہر پاکستانی کے پاس تلوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بلے سے چھکا مارا، اب تلوار چلے گی،بلا بھی تیز تھا، تلوار بھی تیز ہے،  جاوید میاں داد نے کہا کہ کشمیری بھائیوں فکر نہ کرو، ہم تہمارے ساتھ ہیں،گھبراو نہیں، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا، اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔