مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2019
کشمیر آور کے دوران آج دنیا کو بھر پور پیغام پہنچایا گیا ، آرمی چیف.۔ فوٹو: فائل

کشمیر آور کے دوران آج دنیا کو بھر پور پیغام پہنچایا گیا ، آرمی چیف.۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف کو گوجرانوالہ کور کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، قوم نے کشمیر آور کے دوران کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بھرپور پیغام دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔