محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یومِ عاشور 10 ستمبر کو ہوگا

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2019
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، فوٹو: فائل

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، فوٹو: فائل

 کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام 1441 ہجری کاچاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد یوم عاشو 10 ستمبر بروز منگل کو ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے، رویتی ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل  تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

زونل کمیٹیوں نے ملک بھر سے موصولہ  چاند نظر آنے کی شرعی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔