صدر ٹرمپ نے خاندانی راز میڈیا کو بتانے پر ’پرسنل اسسٹنٹ‘ کو برطرف کر دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2019
شراب نوشی کے باعث صحافیوں کو وہ باتیں بتادیں جو نہیں بتانی چاہیے تھیں، پرسنل اسسٹنٹ (فوٹو: فائل)

شراب نوشی کے باعث صحافیوں کو وہ باتیں بتادیں جو نہیں بتانی چاہیے تھیں، پرسنل اسسٹنٹ (فوٹو: فائل)

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاندانی راز میڈیا کو بتانے پر اپنی پرسنل اسسٹنٹ کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنی پرسنل اسسٹنٹ میڈلائن ویسٹر ہاؤف کو ملازمت سے برخاست کردیا۔  صدر کے اپنے ہی بھرتی کیے ہوئے ملازمین کو برطرف کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں تاہم اس بار وجہ سب سے الگ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وائٹ ہاؤس جو وقار، تہذیب اور روایت کا امین ہوا کرتا تھا اب ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے، وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے کئی ملازمین اس پر افسوس کرتے نظر آتے ہیں۔ میڈ لائن ویسٹر نے بھی آف دی ریکارڈ کچھ ایسی ہی باتیں کردیں۔

امریکی صدر کی اوٹ پٹانگ حرکتیں اور مضحکہ خیز بیانات کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے اہل خانہ سے عجیب رویے اور اہل خانہ کے درمیان تنازعات نے ماحول پراگندہ کردیا تھا، پرسنل اسسٹنٹ نے بوجھل دل سے یہ باتیں صحافیوں کو بتادیں۔

صحافی پرسنل اسسٹنٹ کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو منظر عام پر نہیں لائے تاہم کسی طرح صدر ٹرمپ کو خبر ہوگئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے امریکی صدر نے پرسنل اسسٹنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔