کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح مذاکرات 4 ستمبر کو ہوں گے

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2019
بھارت سے مذکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل کریں گے فوٹو: فائل

بھارت سے مذکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل کریں گے فوٹو: فائل

 لاہور: کرتارپورسے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پاک بھارت حکام کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 4 ستمبر کو ہونے جارہاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح مذاکرات کے لیے بھارت نے پاکستان کی پیشکش کا جواب دے دیا ہے۔ جس کے بعد اب کرتار پور سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پاک بھارت حکام کی چوتھی میٹنگ 4 ستمبر کو ہونے جارہی ہے۔ یہ مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی جانب ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کرتارپور راہداری کا حتمی مسودہ طے کیا جائے گا، پاکستان اوربھارت کے حکام میں دوسری میٹنگ 14 جولائی کو پاکستان کی میزبانی میں واہگہ باردڑپر منعقد ہوئی تھی جس میں کرتارپور راہداری کے مسودے پر اس وقت 80 فیصد سے زائد اتفاق ہواتھا۔ 4 ستمبر کو اعلیٰ سطح مذکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔