خود مختار افغانستان امریکا یا کسی بھی ملک کیلیے خطرہ نہیں ہوگا، زلمے خلیل زاد

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2019
افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں، زلمے خلیل زاد

افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں، زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان امن پرامریکا اور طالبان مذاکرات کا 9واں دورمکمل ہوگیا، مشاورت کے لیے آج کابل روانہ ہو رہا ہوں اور افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ خود مختار افغانستان امریکا یا کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہوگا، معاہدے سے افغانستان میں پرتشدد کاروائیوں میں کمی آئے گی، پائیدار امن اور بات چیت کا دروازہ کھلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔