- سابق اولمپئین خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگادی گئی
- غیر معیاری پچ کے باعث چیف گراؤنڈ مین کو عہدے سے ہٹادیا گیا
- نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات
- دہشتگرد عسکریت پسندی کیخلاف ہماری کامیابیاں پلٹنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- لاپتا کانسٹیبل کیس؛ پولیس حکام کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا، سندھ ہائیکورٹ
- کراچی، بیوی نے تیز دھار آلے کا وار کرکے شوہر کو زخمی کر دیا
- آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول کیلئے ریلوے کی ’’رابطہ‘‘ ایپ متعارف
- بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- انڈس موٹرز کا دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- کراچی؛ ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنےکا فیصلہ
- حکومت کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی
- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
امریکا میں بیکری سے 50 ڈالر چوری کرنے والے شخص کی 35 سال بعد رہائی

سیاہ فام شخص نے 1983 میں بیکری سے 50 ڈالر چھینے تھے۔ فوٹو : ٹویٹر
الباما: امریکا میں ایک بیکری سے چاقو کے زور پر 50 ڈالر چوری کرنے والے سیاہ فام شخص کو 35 سال بعد رہائی مل گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الباما میں ایک مجرم عمر قید کی سزا کاٹنے کے بعد بالآخر رہا ہوگیا تاہم اپنی زندگی کے 35 قیمتی سال اُس نے محض 50 ڈالر کی چوری کے جرم میں کاٹے۔
الوین کینراڈ نے 1983 میں 22 سال کی عمر میں اپنے دوست کے ہمراہ چاقو دکھا کر بیکری کے مالک سے 50 ڈالر ہتھیالیے تھے اسے ابتدائی طور پر 3 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں اس میں توسیع کی جاتی رہی۔
معمولی سے جرم کی 35 سال قید کی انوکھی سزا کی وجہ الباما کے عادی سنگین مجرموں سے متعلق قانون ’Habitual Felony Offender Act ‘ ہے جس کے تحت اگر ایک شخص دو سے زائد بار کسی جرم میں ملوث پایا گیا ہے تو اسے طویل ترین سزا دی جاتی ہے۔
اس کیس میں بھی الوین کینراڈ کے ساتھ ایسا ہی ہوا، بیکری میں چوری سے قبل اسے ایک گیس اسٹیشن میں بھی چوری کرنے پر پکڑا گیا تھا جس کے باعث الوین کو ’عادی مجرم‘ قرار دے دیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔