مودی کو آر ایس ایس کے غنڈوں پرفخر ہے تو ہم بھی غزنوی کی اولاد ہیں، سراج الحق

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2019
حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ  بارڈر اور ایل او سی پر لگائی گئی باڑ ختم کردی جائے، سراج الحق

حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ بارڈر اور ایل او سی پر لگائی گئی باڑ ختم کردی جائے، سراج الحق

 کراچی: امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بارڈر اور ایل او سی پر لگائی گئی باڑ ختم کردی جائے اوراگر مودی  کو آر ایس ایس کے غنڈوں پر فخر ہے تو ہم بھی غزنوی کی اولاد ہیں۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر منعقدہ’آزادی کشمیر مارچ‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب فیس بک کاجہاد نہیں چلے گا،عملی طورپر آگے بڑھنا ہوگا، وقت کے ٹیپوسلطان بنیں، میرجعفر اور میر صادق نہ بنیں، حکومت سےکہتا ہوں شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے جب کہ مطالبہ کرتاہوں بارڈر اور ایل او سی پر لگائی گئی باڑ ختم کردی جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیری اگر اب آزادی کی جنگ لڑتے ہیں تو یہ ان کا قانونی حق ہے، ٹرمپ کی ثالثی ہمیں پہلے سے معلوم ہے، ٹرمپ ایک ہفتے میں 50 مرتبہ یوٹرن لیتاہےاورجھوٹ بولتاہے، مودی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر تم کو آر ایس ایس کے غنڈوں پر فخر ہے تو ہم بھی غزنوی کی اولاد ہیں، مودی وہ وقت نہ بھولے کہ جب 14 اگست کو ہندوستان کے اندر پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔