اسپین کی پہلی ونٹر اولمپکس میڈلسٹ بلانکا فرنانڈز اوچھاؤ لاپتہ

اسپورٹس ڈیسک  پير 2 ستمبر 2019
بلانکا نے اسپین کی پہلی میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی پایا تھا فوٹو: فائل

بلانکا نے اسپین کی پہلی میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی پایا تھا فوٹو: فائل

میڈرڈ:  اسپین کی پہلی ونٹر اولمپکس میڈلسٹ مسز بلانکا فرنانڈز اوچھاؤ لاپتہ ہوگئیں۔

مقامی پولیس نے ایک ہفتہ تلاش کے بعد اب عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سے متعلق کوئی اطلاعات ہوتو انھیں آگاہ کریں، 56 سالہ سابق الپائن اسکیئر 23 اگست سے لاپتہ ہیں، انھیں آخری بار میڈرڈ کے ایوارکا ڈسٹرکٹ میں اپنی بلیک مرسڈیز چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ان کی بیٹی اولیویا فریسینڈا نے اپنی والدہ کی گمشدگی کی رپورٹ 23 اگست کو کردی تھی وہ بھی انتہائی فکرمند ہیں، مسز اوچھاؤ اپنے گھر سے بغیر فون لیے نکلی تھیں اور اب تک ان کا کریڈٹ کارڈ بھی کہیں استعمال نہیں ہوا ہے۔

بلانکا فرنانڈز اوچھاؤ  کی تلاش میں سرگرداں افراد تاحال ان کا کوئی سراغ حاصل نہیں کرپائے ہیں۔ انھوں نے 1980 سے 1992 کے درمیان 4 ونٹر اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کی ہے، انھوں نے 1992 گیمز میں اسپین کی پہلی میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی پایا تھا، انھوں نے سیلولوم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔