- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بے نقاب کرتا رہے گا، صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی کا بحری جنگی مشق شمشیرِ بحر ہفتم کی افتتاحی تقریب سے خطاب فوٹو:رپورٹر
کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بے نقاب کرتا رہے گا۔
کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیرِ بحر 7 اور لاجسٹک مشق ترسیل بحر 2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو ایسے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جو اجتماعی قومی فکر کے متقاضی ہیں۔
صدر مملکت نے سی پیک اور گوادر بندر گاہ کی فعالیت کے پس منظر میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار پرخصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام کی خوشحالی بحری تجارتی راستوں کے کھلے رہنے پر منحصر ہے کیونکہ پاکستان کی معاشی بہتری سمندروں کے تجارتی استعمال سے وابستہ ہے اور اس ضمن میں پاک بحریہ پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
صدر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35A کے غیر قانونی خاتمے سے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں شدید بے چینی ہے بلکہ پاکستان کو بھی اس پر شدید تحفظات ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشسٹ کنٹرول نافذ کرنے کی یہ کوشش کشمیر میں اندرونی سلامتی کی صورتحال پر سنگین اثرات مرتب کرے گی جس سے جنوبی ایشیا اورعالمی امن بھی متاثر ہوگا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کرتا رہے گا اور تمام ممکنہ حد تک سیاسی اور سفارتی محاذ پر اس کا بھر پور جواب دیتا رہے گا۔
ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے تقریب کے شرکا کو جنگی مشق شمشیر بحر کے طے کردہ مقاصد اور لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ ہر دو سال بعدبحری مشق شمشیر بحر کا انعقاد کرتی ہے جس میں تینوں دفاعی افواج اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شرکت کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔