پاکستان نے پہلی بار اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کیلیے کوالیفائی کرلیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 2 ستمبر 2019
خلیل اختر پہلے پاکستانی ہیں جو ٹوکیو اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گے (فوٹو؛ فائل)

خلیل اختر پہلے پاکستانی ہیں جو ٹوکیو اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گے (فوٹو؛ فائل)

 کراچی: پاکستان نے پہلی بار اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلوں میں رسائی حاصل کرلی، پاکستانی شوٹر محمد خلیل اختر نے شوٹنگ کا کوالیفائنگ راؤنڈ جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق برازیل میں جاری عالمی مقابلوں کو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کا درجہ حاصل ہے، خلیل اختر شوٹنگ میں اولمپک کوٹا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں انہوں نے عالمی شوٹنگ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اولمپک میں جگہ بنائی ہے اور اب وہ ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان کا تعلق راجن پور سے ہے جہاں کے لوگوں نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Muhammad Khalil Akhtar Becomes the First Pakistani to qualify for 2020 Tokyo Olympics!

دریں اثنا پاکستان رائفل شوٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رضی احمد خان نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیت سکتا ہے، خلیل اختر نے کراچی میں منعقدہ قومی کیمپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور عالمی کپ میں یہ تسلسل قائم رکھ کراولمپک کوٹا جیتا، شوٹنگ میں اولمپک کوٹا پانے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔