کوئٹہ بار نے بھی ججوں کے خلاف ریفرنس چیلنج کردیئے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 3 ستمبر 2019
درخواست میں صدارتی ریفرنسز پر متعدد سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ فوٹو:فائل

درخواست میں صدارتی ریفرنسز پر متعدد سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: کوئٹہ بار نے بھی ججز کے خلاف صدارتی ریفرنسز میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کالعدم قرار دینے اور کیس کے حتمی فیصلے تک مزید کارروائی سے روکنے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس آئینی آرٹیکلز سے ہٹ کر چلا رہی ہے، جج کی جانب سے خودمختار اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کرنا یا نہ کرنا پیچیدہ قانونی نکتہ ہے۔

آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پیچیدہ ٹیکس معاملہ پر رائے زنی کرنا سپریم جوڈیشل کونسل کے اختیار سے باہر ہے، درخواست میں صدارتی ریفرنسز پر متعدد سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔