- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ فواد چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
نیب کی ریکارڈ کامیابی، 22 ماہ میں بد عنوان عناصر سے 71 ارب روپے برآمد

بدعنوانی کا خاتمہ،لوٹی رقوم کی واپسی ترجیح،تمام ڈی جیز احتساب سب کیلیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں،چیئرمین نیب کا خطاب فوٹو:فائل
اسلام آباد: نیب نے 22 ماہ میں بد عنوان عناصر سے 71 ارب روپے برآمد کرلیے۔
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا۔ جس میں موجودہ چیئرمین کی قیادت میں اکتوبر2017 سے اب تک نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے اکتوبر2017 سے اب تک تقریباً 22ماہ کے دوران بالواسطہ اور بلاواسطہ مجموعی طور پر تقریباً71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے خزانے میں جمع کرائے جو ریکارڈ کامیابی ہے اور اس کی مثال نیب کی تاریخ میں گزشتہ کسی بھی 22ماہ میں نہیں ملتی۔
نیب سکھر نے 10.656ارب روپے، نیب لاہور نے 31.231 ارب روپے، نیب بلوچستان نے0.949ارب روپے، نیب کراچی نے 10.861ارب روپے، نیب راولپنڈی نے 14.653ارب روپے، نیب ملتان نے 2.5ارب روپے، نیب خیبر پختونخوا نے0.5 ارب روپے، نیب گلگت بلتستان نے 0.014 ارب رو پے بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی اور میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔