نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام کی زندگیوں سے کھیلاجارہاہے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2019
بغض اور حسد میں شہبازشریف کے تمام منصوبے ختم کردئیے گئے، ترجمان(ن) لیگ فوٹو: فائل

بغض اور حسد میں شہبازشریف کے تمام منصوبے ختم کردئیے گئے، ترجمان(ن) لیگ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے پنجاب کے عوام کی زندگی کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔

پنجاب میں ڈینگی کی وبا پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی بدترین نالائقی اور غفلت سے پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 683 ہوگئی، ڈینگی کے تدارک اور بچاؤ کے لئے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے پنجاب کے عوام شہباز شریف کو یاد کررہے ہیں، جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کا قلع قمع کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق حکمران ڈینگی پر قابو پانے میں بھی شہباز شریف دور کے معیار پر پورا نہ اتر سکے، پنجاب حکومت اتنی نالائق ہے کہ شہباز شریف کے نظام پرعمل تک نہ کر سکی، بغض اور حسد میں شہبازشریف کے تمام منصوبے ختم کردئیے گئے، اگر پنجاب میں ڈینگی پہ قابو پانے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو دوسرے صوبے بھی متاثر ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔