- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
صحت مند رہنے کےلیے ہر تیسرے دن فاقہ کیجیے، ماہرین

ایک دن کھانا اور ایک دن فاقہ کرنا اگرچہ مشکل معمول ہے لیکن اس پر عمل کے فائدے بہت زیادہ ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
ویانا: آسٹریا کے طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اچھی صحت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ڈائٹنگ سے کہیں بہتر ہے کہ ہر تیسرے دن، یعنی ایک دن چھوڑ کر اگلے دن، مکمل فاقہ کیجیے۔
طبی تحقیقی جریدے ’’سیل میٹابولزم‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ماہرین نے بتایا ہے کہ بیشتر لوگ وزن کم کرنے اور دل کی بہتر صحت کےلیے ڈائٹنگ کرتے ہیں جس سے بہت کم لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے بجائے اگر وہ ہر تیسرے دن مکمل فاقہ کریں تو اس سے نہ صرف صحت کے بہترین فوائد حاصل ہوں گے بلکہ ان کے وزن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔
واضح رہے کہ یہاں ’’فاقے‘‘ سے مراد یہ ہے کہ صرف پانی پیا جائے، جبکہ جسم کو توانائی پہنچانے والی کوئی غذا ہر گز نہ لی جائے۔
سوئٹزرلینڈ کی میڈیکل یونیورسٹی آف گراز میں کی گئی اس تحقیق میں پہلے مرحلے پر 60 صحت مند رضاکار بھرتی کیے گئے جن میں سے نصف کو کسی بھی وقت کھانے پینے کی مکمل آزادی فراہم کی گئی۔ باقی نصف افراد کو پابند بنایا گیا کہ وہ 48 گھنٹے میں سے مسلسل 36 گھنٹوں تک صرف پانی پر گزارا کریں جبکہ 12 گھنٹوں کے دوران جو دل چاہے، کھائیں پئیں۔ دورانِ تحقیق تمام رضاکاروں کا روزانہ تفصیلی معائنہ بھی کیا جاتا رہا۔
چار ہفتوں تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں معلوم ہوا کہ روزانہ آزادی سے کھانے پینے والے رضاکاروں کی صحت میں تو کوئی افاقہ نہیں ہوا لیکن ہر تیسرے دن فاقہ کرنے والوں میں دل اور شریانوں کی مجموعی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے وزن میں بھی اوسطاً 7.7 پاؤنڈ (تقریباً 3.5 کلوگرام) کی کمی بھی واقع ہوئی۔
یہ جاننے کےلیے کہ ہر تیسرے روز فاقہ کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں یا نہیں، ماہرین نے دوسرے مرحلے میں مزید 30 رضاکاروں کو 6 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک اسی معمول پر رکھتے ہوئے ان کا جائزہ لیا۔ لیکن اس معمول کے کوئی منفی اثرات مشاہدے میں نہیں آئے۔
اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر تیسرے روز کم از کم چوبیس گھنٹے کےلیے کچھ بھی نہ کھانے کا معمول اگرچہ مشکل ہے لیکن اسے اختیار کرنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں اور اسے ڈائٹنگ کے متبادل کے طور پر آزمانا مفید ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔