نیشنل گیمز 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاورمیں ہوں گے

ایکسپریس نیوز  بدھ 4 ستمبر 2019
قومی کھیلوں کے بعد سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے کیمپس لگانے کی پلاننگ ہوئی ہے۔
 فوٹو فائل

قومی کھیلوں کے بعد سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے کیمپس لگانے کی پلاننگ ہوئی ہے۔ فوٹو فائل

 لاہور: ساؤتھ ایشین گیمزکی تیاریوں اور قومی کھیلوں کے شیڈول کو بالاخر فائنل کرلیاگیا جب کہ پہلے مرحلے میں نیشنل گیمز 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاورمیں ہونگے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد ایونٹس کو ترتیب دینے میں مصروف ہے، سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمودکے مطابق نیشنل گیمزکیلیے تمام انتظامی معاملات طے پا چکے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ مقابلوں کوہر لحاظ سے یادگار بنایا جائے، قومی کھیلوں کیلیے کھلاڑی ان دنوں اپنی فیڈریشنزاوریونٹس کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کھیلوں کے بعد سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے کیمپس لگانے کی پلاننگ ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔