142.5ارب روپے مالیت کے مزید 13 منصوبے PSDP میں شامل

شہباز رانا  بدھ 4 ستمبر 2019
ورکنگ پارٹی کی ایکنک سے132.5 ارب لاگت کی 6 اسکیموں پر غور کی سفارش
 فوٹو: فائل

ورکنگ پارٹی کی ایکنک سے132.5 ارب لاگت کی 6 اسکیموں پر غور کی سفارش فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں 142.5 ارب روپے مالیت کے مزید 13 منصوبے شامل کردیے۔

گزشتہ روز وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی) نے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی جن کی لاگت 10 ارب روپے ہے، جب کہ ایکنک کو 132.5 ارب لاگت کی 6 اسکیموں پر غور کرنے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ان حالات میں کیا گیا ہے جب کہ ریونیو میں بڑھتے ہوئے شارٹ فال کے باعث رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

یہ منصوبے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں مگر ان کے لیے فنڈز سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظوری کے بعد ہی بحال ہوسکتے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے کراچی اربن موبیلٹی پروجیکٹ جسے یلو بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی) بھی کہا جاتا ہے کی منظوری کے لیے ایکنک سے سفارش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔