مقبوضہ کشمیر کی حمایت پر بلاک اکاؤنٹس کی بحالی کے لئے پی ٹی اے کا ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2019
ٹویٹر نے اکاؤنٹس کومعطل کرنے کے حوالے سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی، پی ٹی اے ترجمان۔ فوٹو:فائل

ٹویٹر نے اکاؤنٹس کومعطل کرنے کے حوالے سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی، پی ٹی اے ترجمان۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پی ٹی اے نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بلاک کئے گئے پاکستانی صارفین کو بحال کرنے کے لئے ٹویٹر سے رابطہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پوسٹ کرنے پر بلاک کئے گئے پاکستانی صارفین کی بحالی کے لئے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ سے پاکستانی صارفین کے حوالے سے اس کے متعصبانہ رویے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے 333 اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی ہیں جنہیں مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹویٹس کرنے پر بلاک کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹویٹر نے ابھی تک ان اکاؤنٹس کومعطل کرنے کے حوالے سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی، پی ٹی اے پہلے ہی پاکستانی صارفین کے لئے آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے حوالے سے ٹویٹر سے رابطے میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔