آصف زرداری کو جیل میں اخبار، ٹی وی اور فزیو تھراپی چیئر کی سہولت فراہم

نعیم اصغر  جمعرات 5 ستمبر 2019
پمز اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جاری کردہ رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے اے سی سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی۔فوٹو: فائل

پمز اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جاری کردہ رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے اے سی سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی۔فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں ٹی وی، اخبار، اور فزیو تھراپی چیئر فراہم کر دیے گئے۔

آصف زرداری کو جیل میں ٹی وی، اخبار، کتب، فزیو تھراپی چیئر اور ادویات رکھنے کیلیے دوآئس بکس فراہم کر دیے گئے۔ ان کے ساتھ طبی عملہ بھی موجود ہے تاہم اے سی نہیں دیا گیا کیونکہ پمز اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جاری کردہ رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے اے سی سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔