ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2019
پاکستان کشمیریوں کےساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

پاکستان کشمیریوں کےساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔ کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔