انڈر19 ایشیا کپ؛ افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے شکست دیدی

عباس رضا  جمعرات 5 ستمبر 2019
فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے

انڈر19 ایشیا کپ میں افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے شکست دے دی۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 85 رنز سے ہرادیا، کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے 46 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے، صدیق اللہ29، رحمان اللہ27، فرحان زاخیل19 اور جمشید خان 17رنز کیساتھ نمایاں رہے،عامر علی، فہد منور3،3، عباس آفریدی2اور نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جواب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صرف عرفان خان(19) اور کپتان روحیل نذیر(16) ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے، شفیق اللہ غفاری3، فضل حق، عبداللہ اور نور احمد 2،2 ، جمشید خان ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔