- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
سکھ رکن مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیزالفاظ پربرطانوی وزیراعظم پرشدید برہم

برطانوی وزیراعظم نے برقع پہننے والی مسلم خواتین کو'لیٹر بکس‘ اور 'بینک ڈکیتوں‘ سے تشبیہ دی تھی
لندن: سکھ رکن پارلیمنٹتنمن جیت نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے گزشتہ سال اخبار “دی ٹیلی گراف” میں مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیزالفاظ پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
لیبرپارٹی سے تعلق رکھنے والے سکھ قانون سازتنمن جیت سنگھ نے برطانوی پارلیمان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کوگزشتہ برس مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز الفاظ “بینک ڈکیت اور لیٹرباکس”پرتنقید کا نشانہ بنانے پراحتجاج کیا اوران سے معافی کا مطالبہ کیا۔
تنمن جیت سنگھ نے پارلیمان میں کہا کہ ہم سکھ میں سے کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جواس طرح کے جملے اپنے بچپن سے سن رہے ہیں، ہم با آسانی مسلمان خواتین کے خلاف لکھے گئے تضحیک آمیز جملوں کو محسوس کرسکتے ہیں جو انہیں خود “بینک ڈکیت اور لیٹرباکس” کہنے پرمحسوس ہوا ہوگا۔ تنمن جیت سنگھ نے برطانوی وزیراعظم کوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنی ہی پارٹی کے اندراسلامو فوبیا کی تحقیقات کا بھی حکم دیں۔
ایوان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جواب میں کہا کہ ایک سال قبل لکھے گئے کالم کا نقطہ نظربالکل مختلف تھا جسے سیاق وسباق سے ہٹ پر پرکھا جارہا ہے تاہم برطانیہ میں شہریوں کا حق ہے وہ جو مناسب سمجھیں پہنیں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے متنازع کالم میں میں نقاب اور برقع پہننے والی مسلم خواتین کے لیے ’بینک ڈاکو‘ اور ’ ڈاک خانہ ‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ مسلم خواتین نقاب ہٹا کر گفتگو کیا کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔