- پلاسٹک کے ذرات انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، ماہرین
- حکومت کا نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
- سنگاپور میں 50 لاکھ مچھروں کی افزائش کا انوکھا منصوبہ
- فیس بک کے بعد واٹس ایپ میں بھی ’کرائسس رسپانس‘ فیچر کا اضافہ
- قومی اسمبلی میں متنازع بھارتی شہریت بل کے خلاف قرارداد منظور
- میکسیکو کے سفیر 10 ڈالر کی کتاب چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
- نیب کا خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
- سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- دوسرے سیاروں کی بجائے پہلے زمین پر توجہ دی جائے، نوبل انعام یافتہ سائنسداں
- حسن علی کا اپنی فٹنس پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب
- چیک جمہوریہ میں مسلح شخص کی اسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک
- افغاستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 طالبان جنگجو ہلاک
- ساﺅتھ ایشن گیمز میں شرکت کے بعد قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
- خالد محمود نے کرکٹ بورڈ میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ دینے کی مخالفت کردی
- کرپشن کیسز کے سزا یافتہ اور بیرون ملک قوانین کا مذاق اڑانے والوں کیلیے قانون سازی کی جائیگی
- بے چین اور بوڑھے ٹرمپ ہمیں اشتعال دلا رہے ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم سمیت متعدد وزرا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف
- آصف زرداری کی صحت کے مسئلے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، چوہدری شجاعت
- دعا منگی کیس؛اغوا کاروں نے گھروالوں سے غیر ملکی واٹس ایپ نمبر سےرابطہ کیا
- خیبرپختونخوا حکومت نےعوام کے 80 سے 90 ارب روپے وفاق کو دیئے، پشاور ہائی کورٹ
رحمت شاہ ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے پہلے افغان کرکٹر بن گئے

رحمت شاہ نے 102 رنز اسکور کرتے ہوئے اصغر افغان کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 120 رنز جوڑے۔ فوٹو: فائل
چٹا گانگ: رحمت شاہ افغانستان کی جانب سے ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
بنگلادیش سے واحد ٹیسٹ کے ابتدائی روز ٹیم نے 5 وکٹ پر 271 رنز بنالیے، رحمت شاہ نے 102 رنز اسکور کرتے ہوئے اصغر افغان کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 120 رنز جوڑے، جب کھیل کا اختتام ہوا تو اصغر 88 اور افسر زازئی 35 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں کے درمیان آخری سیشن میں 74 رنز کی شراکت ہوئی۔
شکیب الحسن نے مہمان سائیڈ کو جلد میدان بدر کرنے کیلیے 8 کھلاڑیوں کو گیند تھمائی، تیج الاسلام اور نعیم حسن 2، 2 وکٹیں لے سکے۔
سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان کا اعزاز راشد خان کے نام ہوگیا
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر کپتان کا اعزاز افغانی راشد خان کے نام ہوگیا، انھوں نے 20 برس اور 350 دن کی عمر میں بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم کی کپتانی کا اعزاز پایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹٹینڈا ٹائیبو کے پاس تھا جنھوں نے 2004 میں 20 برس اور 358 دن کی عمر میں زمبابوے کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا فریضہ انجام دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔