پاکستان کے اسجد اقبال نےپہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

زبیر نذیر خان  جمعـء 6 ستمبر 2019
 فائنل میں  اسجد اقبال نے  اپنے ہموطن محمد بلال کو6-7 سے  شکست دی، ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا، فوٹو: فائل

فائنل میں اسجد اقبال نے اپنے ہموطن محمد بلال کو6-7 سے شکست دی، ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا، فوٹو: فائل

ڈھاکا: پاکستان کے اسجد اقبال نےپہلی سارک  اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

موصولہ طلاعات کے مطابق  بنگلا دیشں کے شہر ڈہاکا میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں اسجد اقبال نے  اپنے ہموطن محمد بلال کو6-7 سے  شکست دی، ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔

ایک موقعہ پر اسجد کو،3-6 کی سبقت حاصل تھی، اس طرح  پاکستان چیمپین شپ میں گولڈ اور سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہا،دونوں پاکستانی  کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں بھارتیوں کو شکست دی تھی، اسجد اقبال  نے  لکشمن راوت  کو 4-6 سے ہرایا تھا جبکہ محمد بلال نے سندیپ گلاٹی کو 0-6 سے قابو  کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔