مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  ہفتہ 7 ستمبر 2019
خاندان کے 6 افراد بیلہ سے اورماڑہ جا رہے تھے، جاں بحق افراد میں خواتین و بچے بھی شامل۔ فوٹو: فائل

خاندان کے 6 افراد بیلہ سے اورماڑہ جا رہے تھے، جاں بحق افراد میں خواتین و بچے بھی شامل۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ / اندرون بلوچستان: مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب شہزور گاڑی الٹنے سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوگئے۔

پنجگور میں لیویز نے کروڑوں روپے مالیت کی 70 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی، اوستہ محمد میں درخت سے لٹکی لاش ملی جب کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کو بیلہ سے اورماڑہ جانے والی شہزور گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب الٹ گئی۔

حادثے میں خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوگئے جنھیں امدای رضا کاروں نے کنڈ ملیر کے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اوتھل اسپتال منتقل کی گئیں، امدادی رضا کاروں کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

علاوہ ازیں جمعے کو کوئٹہ کے علاقے منیر احمد مینگل روڈ پر پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے عبدالمالک نامی شخص زخمی ہوگیا، کلی شابو میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں قاسم جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔