پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے فلپائن میں مقابلہ جیت لیا

زبیر نذیر خان  ہفتہ 7 ستمبر 2019
گلگت سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے شاگرد ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

گلگت سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے شاگرد ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

 کراچی: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے فلپائن میں منعقدہ اپنی دوسری پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن کے شہر منیلا میں ہونے والے سپر لائٹ کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے فلپائنی حریف کو پچھاڑ دیا، عثمان وزیر نے دوسرے ہی راؤنڈ میں مدمقابل کو ناک آوٹ کردیا۔

گلگت سے تعلق رکھنے والے باکسر نے مقابلے سے قبل روایتی علاقائی لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی، کامیابی کے بعد عثمان وزیر نے کہا کہ اس فتح پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پوری قوم بالخصوص گلگت و بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خوش ہوں کہ میں نے ایک بار پھر سے ملک کا نام روشن کیا، مستقبل میں بھی فتوحات کی کوشش کروں گا۔

عثمان وزیر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے شاگرد ہیں اور انہوں نے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں قائم عامر خان اکیڈمی سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔