بطور کپتان ڈیبیو پر 5 وکٹیں اور 50 رنز، راشد خان دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2019
راشد خان نے بنگلادیش سے جاری واحد ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: فائل

راشد خان نے بنگلادیش سے جاری واحد ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: فائل

چٹاگانگ: افغانستان کے کپتان راشد خان نے بنگلادیش سے جاری واحد ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

راشد خان بطور کپتان ڈیبیو پر 5 وکٹیں اور 50 رنز اسکور کرنے والے دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ان سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے شیلڈن جیکسن (1905)، پاکستان کے عمران خان (1982) اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن (2009) کو حاصل ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔