ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  پير 9 ستمبر 2019
میچز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ایف آئی ایچ کرے گی۔

میچز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ایف آئی ایچ کرے گی۔

ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستانی ٹیم ہوم اینڈ اوے بنیاد پر اپنے دونوں میچ سخت حریف ہالینڈ کے خلاف ہالینڈ میں  کھیلے گی۔ میچز اکتوبر کے آخری ہفتے کے بعد متوقع ہیں۔ شیڈول کا اعلان انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن حکام کریں گے۔ کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

ڈراز کے مطابق آسٹریلیا اور جرمنی مدمقابل ہوں گی۔ کینگروز اور جرمنی کے مقابلے جرمنی میں ہوں گے۔ کوالیفائنگ راونڈ کا  پہلا میچ 25 سے 27 اکتوبر اور دوسرا میچ یکم سے تین نومبر کے درمیان ہوگا۔ میچز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ایف آئی ایچ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔