سری لنکن بورڈ سینئرز کو دورہ پاکستان پر راضی کرنے میں ناکام

عباس رضا  پير 9 ستمبر 2019
ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے اور ٹی ٹوئنٹی کی ڈاسن شناکا کے سپرد کردی گئی . فوٹو : فائل

ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے اور ٹی ٹوئنٹی کی ڈاسن شناکا کے سپرد کردی گئی . فوٹو : فائل

سری لنکن بورڈ سینئرز کو دورہ پاکستان پر راضی کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے اور ٹی ٹوئنٹی کی ڈاسن شناکا کے سپرد کردی گئی ہے۔

سینیئر کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیے جانے کے بعد پیر کو سری لنکن بورڈ حکام نے انہیں ٹور پر آمادہ کرنے کی آخری کوشش کی۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹوئنٹی کپتان لیستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا پاکستان جانے والے سکواڈ کے ہمراہ نہیں ہوں گے۔

ان حالات میں ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے اور ٹی ٹوئنٹی کی ڈاسن شناکا کے سپرد کردی گئی ہے، اسکواڈ کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔