گردشی قرضہ کم کر کے 10 ارب ماہانہ کر دیا، عمر ایوب

وقاص احمد  منگل 10 ستمبر 2019
پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں میں اضافے کی وجہ سابقہ حکومتوں کی احمقانہ پالیسیاں تھیں، وفاقی وزیر توانائی۔ فوٹو: فائل

پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں میں اضافے کی وجہ سابقہ حکومتوں کی احمقانہ پالیسیاں تھیں، وفاقی وزیر توانائی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ زیر گردش قرضوں میں اضافہ کم کر کے 10ارب ماہانہ کر دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں کہ پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں میں اضافے کی وجہ سابقہ حکومتوں کی احمقانہ پالیسیاں تھیں، زیر گردش قرضوں میں اضافہ انتیس ارب ماہانہ سے کم کر کے 10ارب ماہانہ کر دیا۔

 

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ روش پاور پلانٹ کو ڈیڑھ ارب کی ادائیگی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شفاف طریقے سے کریں گے، بین الاقوامی عدالتوں میں دیگر کمپنیوں کے کیسز کے باعث پاکستان کو اربوں ڈالر ہرجانے کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روش کمپنی دیگر کی طرح پاکستان کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں نہیں گئی اسلئے معاملہ عدالت سے باہر سیٹل کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔