امریکی رکن کانگریس کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2019
ری پبلکن رکن کانگریس ’جوڈی چُو‘ نے ذرائع مواصلات پر لگی پابندیوں کو ہٹانے اور نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

ری پبلکن رکن کانگریس ’جوڈی چُو‘ نے ذرائع مواصلات پر لگی پابندیوں کو ہٹانے اور نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی خاتون رکن ’جوڈی چُو‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹس میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کوفیو ختم کرے، ذرائع مواصلات پر لگی پابندیوں کو ہٹایا جائے اور نظربند رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اس بارے میں اپنی پہلی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا: ’’(مقبوضہ) کشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی منقطع ہے۔ اور ایک ماہ سے کئی (مقبوضہ کشمیری) سیاسی رہنما اب تک ’حفاظتی حراست‘ میں ہیں۔

اسی تسلسل میں ان کی دوسری ٹویٹ کچھ اس طرح تھی: ’’ میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، ہندوستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اپنی (اسی) لیڈرشپ کا مظاہرہ کرے اور مواصلات پر پابندیاں ختم کرے اور جموں و کشمیر میں رہنے والوں کو ہندوستان کے دیگر شہریوں کے مساوی حقوق دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔