- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
عمران خان نے ثابت کردیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پرمسلط کیا گیا ہے، ترجمان (ن) لیگ
لاہور: ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بدترین سیاسی انتقام اور حکومتی قوت سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے پر عمران خان کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا جیل میں گھر کا کھانا بند کرنے پر مذمت کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انڈر ٹرائل ملزم کو جیل مینوئل حق دیتا ہے کہ اسے گھر کا کھانا فراہم کیا جا سکتا ہے، لیکن حکومت وقت نے بدترین سیاسی انتقام کی مثال قائم کردی ہے، عمران خان نے ثابت کر دیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کر دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف ہے، آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا پول ہر گلی ہر محلے میں کھُل چکا ہے، بدترین سیاسی انتقام اور حکومتی قوت سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے پر تاریخ میں آپ کا نام سیاہ حروف میں لکھاجائے گا۔
ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ اوچھی اور کم ظرف حرکتوں سے ہم جھکنے والے نہیں، ہم منت کریں، یہ آپ کی حسرت ہی رہے گی، نوازشریف اور اس کے شیروں کو بھوکا، پیاسا رکھ کر ان کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے، جتنا مرضی ظلم کر لیا جائے آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو ڈرا دھمکا کر نیچے نہیں کیا جاسکتا، اور نہ ہی پارٹی کو توڑا جاسکتا ہے، پارٹی بھی زندہ رہے گی کارکن بھی زندہ رہیں گے اور ہم بھی رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔