کوئٹہ میٹروپولیٹن كارپوریشن كے مستقل ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئیں

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 11 ستمبر 2019
كنٹریكٹ ملازمین كو بھی چند روز میں  تنخواہیں  ادا كردی جائیں  گی، فوٹو: فائل

كنٹریكٹ ملازمین كو بھی چند روز میں تنخواہیں ادا كردی جائیں گی، فوٹو: فائل

کوئٹہ: میٹروپولیٹن كارپوریشن كے مستقل ملازمین كو ركی ہوئی تنخواہیں  فنڈز ملنے كے بعد بحال كردی گئی ہیں  جب کہ كنٹریكٹ ملازمین كو بھی چند روز میں  تنخواہیں  ادا كردی جائیں  گی۔

یہ بات میٹروپولیٹن كے ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے ایكسپریس نیوز كے ساتھ بات چیت كے دوران كہی۔ ان كا كہنا تھا كہ صوبائی حكومت كی جانب سے فنڈز جاری كرنے میں  كچھ تاخیر ہوئی تھی جس كی وجہ سے ملازمین كو تنخواہیں ادا  نہیں  كی جاسكی تھیں  لیكن فنڈز كے اجراءكے فوری بعد مستقل ملازمین كو تنخواہیں  ادا كردی گئی ہیں  ہمارا اصول ہے كہ پہلے مستقل ملازمین كو ادائیگی كی جاتی ہے اس كے بعد كنٹریكٹ ملازمین كو تنخواہوں  كی ادائیگی ہوتی ہے اب كنٹریكٹ ملازمین كے نام فائل پر آگئے ہیں  چند روز میں  فنڈز ملنے كے بعد انہیں  بھی ادائیگی كردی جائے گی۔

اُنہوں  نے كہا كہ كہا كہ میٹرو پولیٹن آفس كنٹریكٹ ملازمین كا بھی خیال ركھتا ہے یہ ملازمین بھی بڑی محنت سے شہر كو خوبصورت بنانے میں  كردار ادا كررہے ہیں،  ہمیں تنخواہوں  كی حد تك فنڈز مل رہے ہیں  لیكن ہم نے بھی ریونیو بڑھانے كیلئے اقدامات كرلئے ہیں  ترقیاتی فنڈز میٹرو ہی نہیں  مختلف محكمے خرچ كرتے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔