پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ تاخیر کا شکارہوسکتے ہیں، راشد لطیف کو خدشہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2019
پی سی سی کو لازمی طور پر پی ایس ایل 4 کا منافع تمام 6 فرنچائزز میں تقسیم کرنا چاہیے، سابق وکٹ کیپر۔ فوٹو: فائل

پی سی سی کو لازمی طور پر پی ایس ایل 4 کا منافع تمام 6 فرنچائزز میں تقسیم کرنا چاہیے، سابق وکٹ کیپر۔ فوٹو: فائل

کراچی:  سابق پاکستانی وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 5کیلیے پلیئرز ڈرافٹ کئی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

راشد لطیف نے ٹویٹ کیا کہ کم وقت اور غیرملکی پلیئرز کی دستیابی کی وجہ سے ڈرافٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی سی کو لازمی طور پر پی ایس ایل 4 کا منافع تمام 6 فرنچائزز میں تقسیم کرنا چاہیے، بورڈ کو 200 فیصد زائد منافع ہوا مگر فرنچائزز خوش نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔