آئی ایم ایف کے اہداف پر عملدرآمد، تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے رپورٹ طلب

ارشاد انصاری  جمعرات 12 ستمبر 2019
وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اورڈویژنوں کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ فوٹو:فائل

وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اورڈویژنوں کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے اہداف پر عملدآمدکے بارے میں تمام وزارتوں اورڈویژنوں سے رپورٹ طلب کرلی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ پہلے جائزہ کیلیے طے شْدہ اہداف پر عملدآمدکے بارے میں تمام وزارتوں اورڈویژنوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزارتوں اور ڈویژنوں کی اعدادوشمارکی روشنی میں وزارت خزانہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کیساتھ آئندہ ہفتے شروع ہونیوالے مذاکرات کی تیاری کریگا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اورڈویژنوں کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔