حکومت نے کمرشل بینکوں سے467 ارب قرض لے لیا

بزنس رپورٹر  جمعرات 12 ستمبر 2019
قرضہ ٹریژری بلز کے ذریعے لیا گیا، نیلامی میں 1670 ارب کی بولیاں موصول ہوئیں
 فوٹو : فائل

قرضہ ٹریژری بلز کے ذریعے لیا گیا، نیلامی میں 1670 ارب کی بولیاں موصول ہوئیں فوٹو : فائل

کراچی:  حکومت نے کمرشل بینکوں سے ٹریژری بلز کے ذریعے 467 ارب روپے قرضہ لے لیا۔

ٹریژری بلز کی نیلامی میں بینکوں کی جانب سے 1 ہزار 670 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ کی مدت کے لیے 52 ارب روپے کے ٹریژری بلز 13 اعشاریہ 74 فیصد پر فروخت کیے، 6 ماہ کی مدت کے لیے 65 ارب روپے کے ٹریژری بلز 13 اعشاریہ 92 فیصد پر نیلام کیے گئے۔

واضح رہے کہ 12 ماہ کی مدت کے لیے 350 ارب روپے کے ٹریژری بلز13 اعشاریہ 93 فیصد پر نیلام کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔