ہالینڈ کے خلاف قوم کو مایوس نہیں کریں گے، ہاکی ہیڈ کوچ

ویب ڈیسک / میاں اصغر سلیمی  جمعرات 12 ستمبر 2019
ہالینڈ کیخلاف بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے، خواجہ جنید 

ہالینڈ کیخلاف بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے، خواجہ جنید 

ہاکی چیف کوچ خواجہ جنید کاکہنا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں گرین شرٹس مضبوط حریف ہالینڈ کے خلاف قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

اولمپئن خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ ورلڈ کوالیفائنگ کے دونوں میچز ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہیں اس وجہ سے ہالینڈ کو ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کا فائدہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ ہالینڈ کی ہاکی ٹیم ورلڈ رینکنگ میں 2155 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ہاکی ورلڈ رینکنگ میں 810 پوائنٹ کے ساتھ17ویں نمبر پر ہے، ہالینڈ کے کوچ میکسیملیانوء اپنی پوری ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ  پچھلے 3 سال سے زیادہ عرصہ سے ہالینڈ ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں  جب کہ میں نے بطور ہیڈ کوچ ابھی 26 اگست 2019ء کو قومی ہاکی ٹیم کا چارج سنبھالا ہے اور ہمیں صبح اور شام کے سیشن ملا کے اب تک 60 گھنٹے ٹوٹل ہاکی پر کام کرتے ہوئے ہیں۔ ہالینڈ 3، 4 سال سے کمبائن ٹریننگ کر رہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک ہر بڑے ٹورنامنٹ میں بھرپور طریقے سے شرکت بھی کی ہے ۔

اولمپئن خواجہ جنید نے کہا کہ ان سب باتوں کے باوجود قومی ہاکی ٹیم پوری تیاری سے ہالینڈ جائے گی اور ہالیینڑ کی ہاکی ٹیم کو ٹف ٹائم بھی دے گی، موجودہ کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی فٹنس اور سٹیمناء کو بہتر بنانے کے لئے انٹرنیشنل کوالیفائڈ فٹنس کوچ کی خدمات لی گئی ہیں ۔ نیوٹریشنسٹ کی ہدایات کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو خصوصی خوراک بھی مہیا کی جا رہی ہے ۔ صبح اور شام کے 2 سیشن میں کھلاڑیوں کو 3 ، 3 گھنٹے فزیکل آور ہاکی کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ ہمارے کیمپ میں اس وقت 4 ڈریگفلکر بھی شامل ہیں جن پر خصوصی ورک کیا جا رہا ہے ۔ اولمپئن خواجہ جنید نے آخر میں کہا کہ ہمیں اپنی  قوم کے بزرگوں اور قوم کی ماؤں کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔