بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2019
بھارتی فوج کی حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج نے ایک بار پھر  سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

یہ پڑھیں: ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اورجوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کاتعلق بہاول نگر سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔