ملتان، سکھر موٹروے آج ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

 جمعرات 12 ستمبر 2019
چین کے تعاون سے 392 کلو میٹر کے منصوبے پر 2 ارب 89 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ فوٹو:فائل

چین کے تعاون سے 392 کلو میٹر کے منصوبے پر 2 ارب 89 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ فوٹو:فائل

ملتان سے سکھر موٹروے (ایم فائیو) کو ابتدائی طور پر ہلکی ٹریفک کے لئے آج کھول دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے ملتان سکھر موٹروے ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا اور سی پیک کے تحت 392 کلومیٹر طویل ملتان، سکھر موٹروے (ایم فائیو) کو ابتدائی طور پر ہلکی ٹریفک کے لئے آج کھول دیا جائے گا۔

سکھر ملتان موٹروے سے 6 گھنٹے کا سفر کم ہو کر 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے رہ جائے گا، اور جی ٹی روڈ کے مقابلے میں اگر موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے سکھر تک کا سفر کیا جائے تو فاصلہ 75 کلو میٹر کم ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 6 گھنٹوں کا سفر 3 گھنٹوں میں سمٹ آیا

چین کے تعاون سے 392 کلو میٹر کے اس منصوبے پر 2 ارب 89 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اور اسے مقررہ مدت سے  دوماہ قبل مکمل کیا گیا ہے، اور یہ  چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کا تعمیر کردہ جنوبی پنجاب اور اندرونِ سندھ کو ملانے والا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

موٹر وے پر بہاولپور کے قریب دریائے ستلج کے ایک بڑے برج سمیت مجموعی طور پر 54 پل، 12 سروس ایریاز ہیں، ایم فائیو پر10 ریسٹ ایریا، 11 انٹرچینجز، 10 فلائی اوورز اور 426 انڈرپاسز تعمیر کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔