روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے لگی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2019
 روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی. فوٹو: فائل

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی. فوٹو: فائل

کراچی: جمعرات کے روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 27 پیسے  سے گھٹ کر 156 روپے 15 پیسے اور قیمت فروخت 156 روپے 37 پیسے سے گھٹ کر 156 روپے 25 پیسے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 20 پیسے سے گھٹ کر 156 روپے اور قیمت فروخت 156 روپے 70 پیسے  روپے سے گھٹ کر 156 روپے 50 پیسے  ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے  اور قیمت فروخت 173 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 192 روپے 50 پیسے  سے گھٹ کر 191 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 194 روپے 50 پیسے  سے گھٹ کر 193 روپے 50 پیسے روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.50 روپے سے گھٹ کر41.40 روپے اور قیمت فروخت 41.80 روپے سے گھٹ کر 41.70 روپے ہوگئی، جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.50 روپے سے گھٹ کر 42.40 روپے اور قیمت فروخت 42.80 روپے سے گھٹ کر42.70 روپے ہوگئی۔

چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50 روپے اور قیمت فروخت 23.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔