- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے لگی
کراچی: جمعرات کے روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 27 پیسے سے گھٹ کر 156 روپے 15 پیسے اور قیمت فروخت 156 روپے 37 پیسے سے گھٹ کر 156 روپے 25 پیسے ہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 20 پیسے سے گھٹ کر 156 روپے اور قیمت فروخت 156 روپے 70 پیسے روپے سے گھٹ کر 156 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 173 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 192 روپے 50 پیسے سے گھٹ کر 191 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 194 روپے 50 پیسے سے گھٹ کر 193 روپے 50 پیسے روپے ہوگئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.50 روپے سے گھٹ کر41.40 روپے اور قیمت فروخت 41.80 روپے سے گھٹ کر 41.70 روپے ہوگئی، جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.50 روپے سے گھٹ کر 42.40 روپے اور قیمت فروخت 42.80 روپے سے گھٹ کر42.70 روپے ہوگئی۔
چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50 روپے اور قیمت فروخت 23.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔