باچا خان ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2019
ایئر پورٹ پر تمام ممنوعہ جگہوں پر موبائل استعمال پر پابندی ہو گی، اعلامیہ جاری۔ فوٹو:فائل

ایئر پورٹ پر تمام ممنوعہ جگہوں پر موبائل استعمال پر پابندی ہو گی، اعلامیہ جاری۔ فوٹو:فائل

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 ستمبر کو حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے حجاج کی آب زم زم کی تلاش میں  لگیج مشین میں گھسنے اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر تمام ممنوعہ جگہوں پر موبائل استعمال پر پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور ائیرپورٹ پر حجاج لگیج بیلٹ پر چڑھ گئے

واضح رہے کہ قومی فضائی کمپنی کے عملے نے غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آب زم زم پہنچانے میں دیر کر دی تھی جس پر وطن واپس پہنچنے والے حجاج آب زم زم کی گمشدگی پر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے اور اپنا سامان ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج مشین میں گھس گئے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے سی او او نے ممنوعہ جگہوں پر وڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔