سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، مشیر خزانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2019
سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے، حفیظ شیخ (فوٹو: فائل)

سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے، حفیظ شیخ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنے کو حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے نقصانات روکنے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں  سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور ماہر معاشیات زبیر سومرو  سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا جب کہ سرمایہ پاکستان کمپنی لمیٹڈ کے مقاصد پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سرکاری اداورں میں گڈ گورننس اور سخت نگرانی کی کوشش کی جائے جب کہ  ’سرمایہ پاکستان لمیٹڈ‘ میں ماہرین کو شامل کیا جائے گا، سرمایہ پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سمری وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔